Thursday, November 21, 2024
ہومپاکستانپاکستان کا افغان عوام کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کا افغان عوام کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان نے افغان عوام کیلئے خوراک،ادویات،دیگرامدادی سامان بھیجنے کافیصلہ کرلیا ، فضائی امدادی کھیپ کے بعد بقیہ کھیپ زمینی راستے سے بھیجی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے افغان عوام کیلئے امدادی سامان بھیجنے کافیصلہ کرلیا ، افغان عوام کے لیے خوراک،ادویات،دیگرامدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کے 3 سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے افغانستان روانہ کیا، افغانستان کوزمینی راستوں کے ذریعے بھی امدادپہنچائی جائے گی، اس مشکل وقت میں افغانوں کی مدد کیلئے حکومت پاکستان ہرممکن اقدام کرے گی۔پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ انسانی المیے سے بچنے کیلئے افغانستان کے عوام کی مدد کی جائے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صورتحال پر 6 ملکی علاقائی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران کے خاتمے کیلئے کوششیں کرناہوں گی اور عالمی برادری کو مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دینا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔