Monday, July 1, 2024
ہومبریکنگ نیوزانتخابات میں بے ضابطگیوں کے خلاف امریکی قرارداد ،قومی اسمبلی کا نوٹس،مذمتی قرارداد منظور

انتخابات میں بے ضابطگیوں کے خلاف امریکی قرارداد ،قومی اسمبلی کا نوٹس،مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگا کی قرارداد کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی،قرارداد میں قرار دیا گیا یہ پاکستان کے انتخابی عمل سے مکمل طور پر لاعلمی کا مظہر ہے،شائستہ پرویز ملک

ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں اس طرح کی مداخلت نامناسب ، یہ کسی صورت عالمی طاقتوں کو زیب نہیں دیتا کہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرے،متن،اپوزیشن کا قرارداد کے خلاف ووٹ

اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگا کی قرارداد کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی اور امریکی قرارداد کا نوٹس لیا گیا اور قرار دیا گیا یہ پاکستان کے انتخابی عمل سے مکمل طور پر لاعلمی کا مظہر ہے۔حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے امریکی ایوان نمائندگان کی پاکستان کے بارے میں منظور کی گئی حالیہ قرارداد پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کی

۔انہوں نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایوان نے امریکا کے ایوان نمائندگان کی جانب سے 25 جون کو پاکستان کے حوالے سے منظور کی گئی قرارداد کا نوٹس لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے اندرونی معاملات میں اس طرح کی مداخلت نامناسب ہے، یہ کسی صورت عالمی طاقتوں کو زیب نہیں دیتا کہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرے۔اپوزیشن کی جانب سے شور شرابے پر شائستہ پرویز ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ساری دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شرم آتی ہے کہ اس وقت پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہو رہا ہے اور یہ لوگ اس حملے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، مجھے افسوس ہے کہ آج ہمارے ملک کے اندرونی معاملات پر بیرونی طاقتیں مداخلت کر رہی ہیں، ہمیں ان طاقتوں کی روک تھام کرنی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ان اقدامات کی مذمت کرنی چاہیے، لیکن یہ لوگ اندرونی مداخلت پر ان کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ ملک کی خودمختاری کا سوال ہے۔ اس موقع پر شگفتہ جمانی نے کہا کہ اپنے آپ کو پاکستانی کہلانے کا حق نہیں، یہ ہمارا ملک ہے اور ہمارے ملک میں مداخلت چھوڑ دیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے مسلسل سائفر سائفر شیم۔ شیم کے نعرے لگاتی رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔