Monday, July 1, 2024
ہومبریکنگ نیوزامریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر پاکستان کے تحفظات، معاملہ امریکی سفیر کے سامنے اٹھادیا

امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر پاکستان کے تحفظات، معاملہ امریکی سفیر کے سامنے اٹھادیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کے عام انتخابات میں دھاندلی کے دعوں کی تحقیقات سے متعلق امریکی قرارداد کے بعد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دفتر خارجہ پہنچے ہیں جہاں ان کی ملاقات نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسے ہوئی ہے۔ اسحاق ڈار نے پاکستانی تحفظات سے امریکی سفیر کو آگاہ کیا اور قرارداد کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہیواضح رہے کہ ڈونلڈ بلوم کی جانب سے دفتر خارجہ آمد کو قدرے اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے کیونکہ چند روز قبل ہی امریکی ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد انتخابی دھاندلی کے دعوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے حق میں ووٹ دے دیا تھا۔

بعدازاں دفتر خارجہ سمیت حکومت اور اتحادی جماعتوں کے رہنماں نے امریکی قرارداد پر کڑی تنقید کی تھی۔ دفتر خارجہ نے امریکی قرارداد کو پاکستانی انتخابی عمل سے لاعلمی کا نتیجہ قرار دے دیا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا تھا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی انتخابات پر تحقیقات کے حوالے سے منظور ہوئی قرارداد سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے فروری 2024 کے انتخابات میں مبینہ مداخلت یا بے ضابطگیوں کے دعووں کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات کی قرارداد پرامریکی ایوان میں 7 کے مقابلے میں 368 امیدواروں نے ووٹ دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔