Sunday, May 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزپٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت مقرر ہونے سے پہلے ہی ملک بھر میں سپلائی بند

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت مقرر ہونے سے پہلے ہی ملک بھر میں سپلائی بند

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف کل سے سپلائی بند کر رہے ہیں ۔ تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رکھی جائے گی۔
آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کے مطابق گلگت بلتستان، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بھی معطل رہے گی۔
آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے، ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے مطالبات کی منظوری تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔