Sunday, May 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئل ٹینکرز نے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کر دی

آئل ٹینکرز نے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کر دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)راولپنڈی آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کر دی۔

ملک کے ہوائی اڈوں سمیت راولپنڈی، اسلام آباد، گلگت اور آزاد کشمیر ریجن کو سپلائی بند کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا۔ ہم نے پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے مگر کوئی جواب نہیں ملا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ میٹرائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ مطالبات کی منظوری تک سپلائی معطل رہے گی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ناپ تول کے پیمانے کے تحت ٹینکرز میں کم پیٹرول ڈیزل بھرا جارہا ہے، جس سے ٹینکر مالکان اور صارفین کو نقصان ہورہا ہے، جس سے اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کو متعدد بار آگاہ کر چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔