Tuesday, September 9, 2025
ہومپاکستانہوسکتا ہے پارٹی میں بعض کی رائے ہو کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں: فواد چودھری

ہوسکتا ہے پارٹی میں بعض کی رائے ہو کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں: فواد چودھری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ہماری پارٹی کے بعض افراد کی رائے ہو کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ کی جائیں لیکن جب فیصلہ ہوگیا ہے تو سب استعفے دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف 20 مارچ سے پہلے الیکشن چاہتی ہے، ہوسکتا ہے کہ ہماری پارٹی کے بعض افراد کی رائے ہو کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ کی جائیں لیکن جب فیصلہ ہوگیا ہے تو سب استعفے دیں گے۔

امریکی سفیر سے ملاقات پر انہوں نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک کے سفیروں سے رابطہ ہوتا رہتا ہے، سفیر سیاسی جماعتوں کا نقطہ نظر سمجھنا چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔