Thursday, October 9, 2025
ہومپاکستانشہباز گل کو گرفتار نہیں، اغوا کیا گیا، عمران خان

شہباز گل کو گرفتار نہیں، اغوا کیا گیا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں، اغوا کیا گیا۔ کیا کسی بھی جمہوری ملک میں ایسا شرمناک اقدام ہو سکتا ہے؟ سیاسی کارکنوں کیساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا، یہ سب کچھ غیرملکی مدد سے قائم حکومت کو تسلیم کرانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر تمام رہنماوں کو الرٹ جاری کر دیا۔ عمران خان نے اہم پارٹی رہنما کی گرفتاری پر مشاورت کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں حکومتی کارروائی کے خلاف ممکنہ طور پر عدالتی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔