اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جب حکومت کی عوام میں جڑیں نہ ہوں اور وہ بیرونی مداخلت کی پیداوار ہو تو ایسے ہی خوفزدہ نظر آتی ہے جیسی یہ امپورٹڈ حکومت۔ہم نے کل ہی انتظامیہ کو اطلاع دے دی تھی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے دفتر صرف عوام کے منتخب نمائندے جائیں گے۔انہوں نے عوام کے خوف سے پورا علاقہ کنٹینر سے بھر دیا ہے۔
جب حکومت کی عوام میں جڑیں نہ ہوں اور وہ بیرونی مداخلت کی پیداوار ہو تو ایسے ہی خوفزدہ نظر آتی ہے جیسی یہ امپورٹد حکومت. ہم نے کل ہی انتطامیہ کو اطلاع دے دی تھی، الیکشن کمیشن کے دفتر صرف عوام کے منتخب نمائندے جائیں گے. انہوں نے عوام کے خوف سے پورا علاقہ کنٹینر سے بھر دیا ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 4, 2022