اسلام آباد(عمر برنی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے پی ٹی آئی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست میں قومی اسمبلی کے اسپیکر، سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کوجواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کا نمائندہ متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔
سماعت کے دوران پٹیشنر کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہاکہ عدالتی حکم پر عائد اعتراضات دور کردیے گئے ہیں،123ممبران کو کیس میں فریق بنانے کا لیٹر بھی جمع کرادیاگیاہے،
عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔
استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔