Thursday, September 11, 2025
ہومپاکستانعمران خان کی درگاہ بابا فرید پر حاضری ،لوگوں نے چور چور کے نعرے لگادیے

عمران خان کی درگاہ بابا فرید پر حاضری ،لوگوں نے چور چور کے نعرے لگادیے

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار پر حاضری کے موقع پر لوگوں نے چور چور کے نعرے لگا دیے۔
گزشتہ روز عمران خان درگاہ بابا فرید الدین گنج شکر پہنچے تو ایک طرف وہاں موجود لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں تو وہیں کچھ لوگوں نے عمران خان کو دیکھ کر چور چور کے نعرے لگا دیے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے لیگی رہنماؤں کی جانب سے شیئر کیا گیا اور عمران خان پر تنقید بھی کی گئی۔
عمران خان نے بہشتی دروازے کے سامنے مزار پر حاضری دینے کے بعد دعا مانگی تھی اور ماتھا ٹیکا جب کہ پی ٹی آئی رہنما عظمت محمد چشتی نے عمران خان کی دستار بندی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔