Thursday, September 11, 2025
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدار ت سٹی ہیلپ لائن کی سروسز میں بہتری کیلئے اجلاس

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدار ت سٹی ہیلپ لائن کی سروسز میں بہتری کیلئے اجلاس

وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو جدید اور موثر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں ہیلپ لائن 1819 کا آغاز بھی انہی اقدامات کی کڑی ہے۔
اس سلسلے میں چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زیر صدارت گزشتہ روز سٹی ہیلپ لائن کی سروسز میں مزید بہتری کے لئے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم مٹینگ منعقد ہوئی۔اجلاس میں 1819 سروس کے تحت دی جانے والی سروسز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ شعبوں کے افسران سمیت یوفون کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
مٹینگ میں بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو بتایا گیا کہ سٹی ہیلپ لائن کے تحت روزانہ کی بنیاد پر موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاتا ہے۔ اسی طرح سروس سے کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد کے تقریبا 100 شہریوں سے دی جانے والی سہولیات سے متعلق فیڈ بیک بھی لیا جاتا ہے۔ شہریوں کی آرا کو سنجیدگی سے مدنظر رکھتے ہوئے سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ہیلپ لائن کے تحت حیوانات کی حفاظت کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہر میں جہاں کہیں بھی حیوانی درندگی کی کوئی شکایت موصول ہو تو بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے۔علاوہ ازیں چیئرمین سی ڈی اے نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ہیلپ لائن کے لئے عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی قمیتی آرا کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ اسی طرح ڈیجٹلائیزایشن کے سسٹم میں مزید بہتری اور اسمیں مزید جدت لانے کے بھی احکامات چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ شعبہ جات کو جاری کئے گئے۔
تاکہ شہری گھر بیٹھے سنگل کلک کے زریعے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں معلومات لینے کے ساتھ ساتھ ان پر اپنی رائے بھی دے سکیں۔ واضح رہے شہری جائیداد کی منتقلی سے متعلق اپنی درخواستوں پر پیشرفت بھی اس ہیلپ لائن کے ذریعے معلوم کرسکتے ہیں۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ہیلپ لائن عوام کے ساتھ رابطے میں سہولیات فراہم کرنے اور اسکے فیڈ بیک سے سی ڈی اے کو مزید ذمہ دار اور موثر سروس ڈیلیوری ادارہ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔