Wednesday, September 10, 2025
ہومپاکستانوزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری کے بعد وزیر خزانہ آج رات واشنگٹن روانہ ہوں گے ۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کی منظوری دے دی ہے جو ای سی ایل سے متعلق ٹی او آرزکا جائزہ لیکرکابینہ کورپورٹ دے گی جب کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نکالنے سے متعلق فیصلہ ای سی ایل کمیٹی کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات واشنگٹن میں ہوں گے جس کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی واشنگنٹن پہنچ چکے ہیں۔مفتاح اسماعیل معیشت سے متعلق آئی ایم ایف کے ساتویں جائزہ سے متعلق مذاکرات کریں گے جب کہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط جاری ہوجائیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔