Wednesday, September 10, 2025
ہومپاکستانزہریلے پروپیگنڈے کا حقائق کی مدد سے جواب دینا ہوگا، وزیراعظم کا وفاقی کابینہ سے خطاب

زہریلے پروپیگنڈے کا حقائق کی مدد سے جواب دینا ہوگا، وزیراعظم کا وفاقی کابینہ سے خطاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے کرنے ہیں، تمام بڑی جماعتوں کا اکٹھا ہونا پاکستان کی تاریخ کا بڑا اتحاد ہے، کون سے وہ اقدامات ہیں جو عوام کے بہترین مفاد میں ہوں گے ،صوبہ بلوچستان کے کیا مسائل ہیں، ان پر بھرپور توجہ دینا ہوگی، دیگر صوبوں کے مسائل پر بھی ہمیں توجہ دینا ہوگی۔

وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوا جس میں وفاقی کابینہ میں شامل اراکین نے شرکت کی۔وفاقی کابینہ کو ملکی معیشت اور امن و امان سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ ارکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ہم نے بڑی محنت سے ایک جھرلو حکومت کو گھر بھیجا۔انہوں نے کہا کہ تجربہ کار افراد کابینہ میں ہیں جنہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، آپ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے آپ کو یہ ذمہ داری سونپی، عوام کو جو توقعات آپ سے ہیں آپ خلوص سے پانسہ بدل دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم غربت، بے روزگاری اور افراط زر جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، مشکلات کے خلاف جنگ میں گزشتہ حکومت بری طرح ناکام رہی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے کرنے ہیں، تمام بڑی جماعتوں کا اکٹھا ہونا پاکستان کی تاریخ کا بڑا اتحاد ہے، کون سے وہ اقدامات ہیں جو عوام کے بہترین مفاد میں ہوں گے ۔صوبہ بلوچستان کے کیا مسائل ہیں، ان پر بھرپور توجہ دینا ہوگی، دیگر صوبوں کے مسائل پر بھی ہمیں توجہ دینا ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔