Monday, September 8, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ 30روزمیں کرنے کا عدالتی حکم چیلنج کردیا

پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ 30روزمیں کرنے کا عدالتی حکم چیلنج کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ 30روزمیں کرنے کاحکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،پی ٹی آئی نے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ 30روزمیں کرنے کاحکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔اس حوالے سے پارٹی نے سنگل بینچ فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکردی،پی ٹی آئی رہنمااسدعمراسلام آبادہائیکورٹ میں پیش ہوئے،جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کو 30 روز میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔