لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے نواز شریف عید کے بعد پاکستان میں ہونگے۔ جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان آکر آئین اور قانون کے مطابق مقدمات کا مقابلہ کریں گے اور ہمیں عدالتوں کے تمام فیصلے قبول ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزیر خارجہ کے لیے بلاول کا ہی نام دیا تاہم بلاول بھٹو زرداری لندن واپسی پر وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے حلف اٹھانے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ مرکزکی طرح پنجاب میں بھی آئین شکنی کی گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جج کی عدم دستیابی کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے عائد شرائط کے خلاف درخواست کی سماعت موخر کردی گئی ہے۔