دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے پر3 لاکھ 20 ہزار40 یو اے ای درہم کا جرمانہ کر دیا، 1کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کووڈ 19 قوانین کی خلاف ورزی پرعائد کیا گیا ہے،28 مارچ کے واقعے پرجاری نوٹس کے جواب میں 30 دن کے دوران پی آئی اے کو اپیل کا حق دیا گیا، اتھارٹی نے 11 اپریل 2022 کوجرمانے کی ادائیگی کا مراسلہ جاری کیا،دو مسافروں پر جرمانے کی رقم 3 لاکھ 20 ہزار جبکہ متفرق جرمانہ 40 یو اے ای درہم ہے، اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ جرمانے کی ادائیگی بذریعہ کیش یا چیک دبئی سی اے اے فنانشل افئیرزسیکشن میں کی جائے ، پی آئی اے کی جانب سے 28 مارچ 2022 کو کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، ایک سال میں دوسری بار قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، اتھارٹی کے مطابق ما ضی میں بھی ائرلائن کی جانب سے کئی بار قوانین کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔
دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے پر 1کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔