وفاقی حکومت نے انٹیلیجنس بیوروکے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کر دی،فواد اسد اللہ خان نئے ڈی جی آئی بی ہو ں گے،ذرائع کے مطابق تعیناتی کا نوٹیفیکشن جلد جاری کیا جائے گا،فواد اسد اللہ خان کمانڈنٹ آئی بی اکیڈمی خدمات سر انجام دے رہے ہیں،اس سے قبل سلمان خان آئی بی کے سربراہ تھے ، ڈاکٹر محمد سلمان کے تین ماہ رخصت پر جانے کے باعث عہدہ خالی تھا وہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے پرگزشتہ ہفتہ تین ماہ کی رخصت پر چلے گئے تھے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی تعینات کرنے کا امکان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔