کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند کر دیئے گئے، تعلیمی ادارے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر بند کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے دو دن کے لئے بند کردیئے۔ وزیرتعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ جمعرات ،جمعہ کو کوئٹہ کے تمام اسکولز بند رہیں گے۔
بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے 2 پیپرز بھی ملتوی کردیئے ہیں ، اس حوالے سے چیئرپرسن بورڈ سعدیہ فاروقی کا کہنا تھا کہ جمعرات اورجمعہ کو میٹرک کا پرچہ نہیں ہوگا تاہم کوئٹہ کے علاہ دیگر اضلاع میں امتحان معمول کے مطابق ہوگا اور کینسل پرچوں کی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر محکموں میں بھی حفاظت انتظامات بڑھادیئے گئے ہیں اور وہاں آنے جانے والے افراد کی سختی چیکنگ کی جارہی ہے ۔
طلباء کے لیے دہشتگردی کا خطرہ، بڑا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
