Friday, November 14, 2025
ہومپاکستانتحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو ڈی چوک جلسے کے حوالے سے آگاہ کر دیا

تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو ڈی چوک جلسے کے حوالے سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )27مارچ کو ڈی چوک میں تاریخی عوامی اجتماع کے انعقاد کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

منتظم مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف زاہد حسین کاظمی کی جانب سے تحریری مراسلہ ڈپٹی کمشنر کو جمع کروا دیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، منتظم مرکزی سیکرٹیریٹ زاہد حسین کاظمی اور رکن قومی اسمبلی کنول شوذب نے ڈی سی آفس میں ڈی سی اسلام آباد محمد حمزہ شفقات سے ملاقات کی اور جلسے کے انعقاد کے حوالے سے تحریری مراسلہ جمع کروایا۔
latter 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔