اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے ارکان قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی اور جمال الدین کو گرفتار نہیں کیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے تھانے میں بیٹھے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ صلاح الدین ایوبی اور جمال الدین تھانہ آبپارہ میں ایس ایچ او کے کمرے میں موجود ہیں اور دونوں ارکان قومی اسمبلی تھانے سے نہ جانے پر بضد ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق دونوں ارکان قومی اسمبلی گرفتار پارٹی کارکنوں کی رہائی پر اصرار کر رہے ہیں۔
جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا، وہ اپنی مرضی سے تھانے میں بیٹھے ہیں، ترجمان اسلام آباد پولیس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔