انسانی و سماجی حقوق کی رہنما مریم ادریس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک وقوم اور معاشرے کی تعمیر وترقی میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے،خواتین کو ان کے حقوق اور آگے بڑھنے کا موقع ملنا چاہیے، پاکستان میں مختلف شعبہ جات میں خواتین کا نمایاں کردار رہا ہے جو قابل تحسین ہے، حکومت خواتین کے حقوق بارے قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنائے،ہر فورم پر خواتین کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے اپنی آواز اٹھاؤں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا، انسانی حقوق کی رہنما مریم ادریس کا کہنا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد جہاں خواتین کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی جدوجہد کو سلام پیش کرنا ہے وہیں خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنا اور حقوق بارے آگاہی دینا ہوتا ہے، ہمارے ہاں خواتین کے حقوق بارے قوانین تو بہت سارے موجود ہیں پر ان پر عملدرآمد ہوتا ہوا نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے بہت سی خواتین کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے اور وہ بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں، معاشرے میں ایسی کئی خواتین کی مثالیں بھی موجود ہیں جنہوں نے ہمت و حوصلہ نہیں ہارا اور اپنے صبرو استقامت سے مشکل وقت کو شکست دے کر آگے بڑھیں مقام بنایا اور ملک وقوم کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اس سے ثابت ہوا کہ اپنی قدر و منزلت کی پہچان سے ہی کامیابی کے سفر کا آغاز ہوسکتا ہے، انسانی حقوق کی رہنما مریم ادریس کا کہنا ہے کہ ایک طرف جہاں آج عالمی یوم خواتین منایا جا رہا ہے وہیں دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو نہیں بھولنا چاہیے جو مودی سرکار کے ظلم وستم اور لا قانونیت کی وجہ سے بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور انسانیت سوز مظالم کا سامنا کر رہی ہیں جو کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے لمحہ فکریہ ہے،کشمیری مائیں ،بہنیں مدد کو پکار رہی ہیں ہمیں ان کی آواز بننا ہے اور عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر ہونے والے مظالم کو رکوائے اور انہیں بنیادی حقوق دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
خواتین کو آگے بڑھنے کاموقع ملنا چاہئے، مریم ادریس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔