Friday, October 24, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم سےچوہدری طارق چیمہ اور صداقت عباسی کی ملاقات

وزیراعظم سےچوہدری طارق چیمہ اور صداقت عباسی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو ملک میں متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی پیشرفت پر تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے لوگوں کو با عزت گھروں کی فراہمی کو یقینی بنانےکے عزم کا اعادہ کیا اور متعلقہ اداروں کو اس مقصد کی تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی صداقت عباسی نے بھی ملاقات کی جس میں مری میں سیاحت کے فروغ، سیاحوں کو بروقت مدد و سہولیات کی یقینی فراہمی اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت تمام سیاحتی علاقوں کی ایک جامع لائحہ عمل کے ذریعے ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہےسیاحت کے فروغ سے ان علاقوں کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ صداقت عباسی نے وزیرِ اعظم کو کوہسار یونیورسٹی اور ٹورازم ہائی وے کے سیاحوں اور مقامی آبادی پر مثبت اثرات اور عوامی پزیرائی سے بھی آگاہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔