Friday, October 24, 2025
ہومپاکستانجب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے، وزیراعظم

جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے،جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔پارلیمنٹ ہاوس میں مشترکہ اجلاس کے لئے آمد کے بعد وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کی۔ وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ آپ اتنی ملاقاتیں کیوں کررہے ہیں اور کیا کوئی پریشان تو نہیں ہے؟۔وزیراعظم نے استفسار کیا کہ کس سے ملاقاتیں کررہا ہوں؟ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ اپوزیشن کہتی ہے آج آپکو سرپرائز ملے گا؟ جس کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے، جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔