Friday, October 24, 2025
ہومپاکستانامریکہ میں پراپرٹی کیس: آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

امریکہ میں پراپرٹی کیس: آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

اسلام آباد،سابق صدر آصف زرداری کی امریکہ میں پراپرٹی کیخلاف نیب تحقیقات ،آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست احتساب عدالت میں دائر کر دی ،آصف زرداری اپنے وکیل فاروق نائیک کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زردادی کو ضمانت قبل از گرفتاری دے رکھی ہے، نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد یہاں درخواست دائر کر رہے ہیں۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نئے آرڈیننس کے بعد نیب کیسز میں ملزمان کی ضمانت کیلئے احتساب عدالت کو اختیار دے رکھا ہے، احتساب عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کے فیصلے کی توثیق کرے، احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔