Tuesday, October 21, 2025
ہومپاکستانفواد چوہدری کا چینی کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کمی کا دعویٰ

فواد چوہدری کا چینی کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کمی کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں پانچ نہیں دس نہیں 43 روپے تک کمی آگئی لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر آجائے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ چینی کی قیمت میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی ہے، لیکن ہمارے میڈیا پر یہ خبر نہیں چلائی گئی، اصل میں ہمارا میڈیا 24 گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے، منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مسابقتی کمیشن نے شوگرملز پر 46 ارب روپے کا جرمانہ کیا اور شوگر ملز والے حکم امتناعی لے کر بیٹھ گئے ہیں، عدالتوں سے گزارش ہے کہ ان مقدمات پر جلد فیصلے کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔