Tuesday, October 21, 2025
ہومپاکستاندو کروڑ خاندانوں کو ماہانہ1 ہزار روپے کی رعایت دی جائیگی، ثانیہ نشتر

دو کروڑ خاندانوں کو ماہانہ1 ہزار روپے کی رعایت دی جائیگی، ثانیہ نشتر

پشاور (آئی پی ایس) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کورونا وباء سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، حکومت کو اس بات کا احساس ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر احساس راشن پروگرام شروع کیا گیا،یہ پروگرام صوبائی اور وفاقی حکومت کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے، اس میں وفاقی حکومت کا 35فیصد اور صوبائی حکومت کا 65فیصد اشتراک ہو گا، اس پروگرام کے تحت دی جانے والی رعایت احساس اور نیشنل بینک کے ذریعے فراہم کی جائے گی، احساس راشن پروگرام کے ذریعے دو کروڑ خاندانوں کو راشن پر ماہانہ ایک ہزار روپے کی رعایت دی جائے گی، اتوار کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، حکومت کو اس بات کا احساس ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر احساس راشن پروگرام شروع کیا گیا،یہ پروگرام صوبائی اور وفاقی حکومت کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے، اس میں وفاقی حکومت کا 35فیصد اور صوبائی حکومت کا 65فیصد اشتراک ہو گا، اس پروگرام کے تحت دی جانے والی رعایت احساس اور نیشنل بینک کے ذریعے فراہم کی جائے گی، احساس راشن پروگرام کے ذریعے دو کروڑ خاندانوں کو راشن پر ماہانہ ایک ہزار روپے کی رعایت دی جائے گی،یہ رعایت آٹا، دالیں اور گھی پر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اس کیلئے مستحق خاندانوں اور کریانہ مالکان کو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے، احساس راشن پروگرام کی ویب سائٹ پر چند دنوں میں لاکھوں خاندان اور کریانہ مالکان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جن خاندانوں کی ماہانہ آمدنی 50ہزار سے کم ہے وہ اس میں شامل ہونے کے اہل ہیں،احساس راشن پروگرام کی رعایت حاصل کرنے والے کی سم اس کے نام پر ہونی چاہیے، اس کے پاس سمارٹ فون ہونا چاہیے اور نیشنل بینک میں اکائونٹ بھی کھلا ہونا چاہیے، اہل افراد کو 8171 سے تصدیقی ایس ایم ایس آئے گا اس پروگرام میں شامل ہونے والے کریانہ مالکان کو کمیشن بھی دیا جائے گا اور ان کیلئے نیشنل بینک 3ماہ کے دورانیے میں مختلف انعامی اسکیمیں بھی متعارف کروائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔