اسلام آباد ،منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لیمٹڈ (او جی ڈی سی ایل )شاہد سلیم خان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 240واں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ڈی و سی ای او او جی ڈی سی ایل شاہ سلیم خان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ، وہ 20اکتوبر کو عہدے کا چارج چھوڑ دیں گے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر سید خالد سراج سبحانی کو ایم ڈی و سی ای او کا اضافی چارج سونپنے کی منظوری بھی دی گئی ۔
سی ای او و ایم ڈی او جی ڈی سی ایل شاہد سلیم نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔