اسلام آباد(سب نیوز )ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار آصف نے سی سولہ کے بی یو پی کے ایوارڈ کا اعلان کر دیا، 1078 پلاٹس کے حقدار ، 47 حویلیاں کا رقبہ کم قرار دیا گیا۔سب نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق سپارکو کی جانب سے 1125حویلیوں کا سروے دیا گیا تھا جن میں سے47حویلیاں 300سکویئر فٹ سے کم واقع ہوئی ہیں۔1078شہریوں کے ناموں کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق وہ پلاٹ لینے کے اہل قرار پائے ہیں۔سی سولہ کے ایوارڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ڈائریکٹوریٹ ،تحصیلداراور کونسل نے بھی شرکت کی جبکہ ڈی جی ورکس کی جانب سے سروے پر نظر ثانی کا کام کیا گیا۔




