سوات(آئی پی ایس) مٹہ کے علاقے شکردرہ میں سڑک کے کنارے بم دھماکے سے اے این پی رہنما ممتاز علی کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا اے این پی کے سابق امیدوار پی کے 9 ممتاز علی خان کے گاڑی کے قریب ہوا۔
ممتاز خان ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ گھر سے 300 فٹ کے فاصلے پر نصب شدہ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے آج صوبائی حکومت کے تحت امن جرگہ بھی منعقد ہو رہا ہے۔
سوات میں اے این پی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
