Thursday, November 13, 2025
ہومدنیاچین باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی متعلقہ امور پر امریکہ کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے لئے تیار ہے، چینی وزارت تجارت

چین باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی متعلقہ امور پر امریکہ کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے لئے تیار ہے، چینی وزارت تجارت

بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے چینی جہاز سازی اور دیگر صنعتوں کے بارے میں سیکشن 301 کی تحقیقات کو معطل کرنا، کوالالمپور تجارتی مشاورت میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کے لیے امریکہ کا ایک اہم قدم ہے۔

اسی دن چین نے بھی اپنے متعلقہ جوابی اقدامات کو معطل کر دیا۔منگل کے روز ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین باہمی احترام اور مساوی مشاورت کے اصولوں پر مبنی متعلقہ امور پر امریکہ کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے لئے تیار ہے۔چین امریکہ کی طرف سے بین الاقوامی جہاز رانی اور جہاز سازی کی منڈیوں میں منصفانہ مسابقتی ماحول کو مشترکہ طور پر تحفظ فراہم کرنے کے لئے چین کے ساتھ کام جاری رکھنے کا منتظر ہے تاکہ چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون نیز عالمی معیشت میں مزید یقین اور استحکام کو فراہم کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔