اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سی ڈی اے کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران سی ڈی اے کی جانب سے ایڈوکیٹ کاشف علی ملک پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ “جس کیس میں سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا حکم دیا گیا، اس میں استدعا کیا تھی؟”فریقین کے وکلا نے بتایا کہ ہماری درخواست میں صرف رائٹ آف وے چارجز ختم کرنے کی استدعا کی گئی تھی، ادارہ تحلیل کرنے کی نہیں۔عدالت نے مزید پوچھا: “کیا آپ سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کے فیصلے کا دفاع کریں گے؟”اس پر وکلا نے جواب دیا کہ “نہ ہم نے ایسا مطالبہ کیا تھا، نہ ہی ہم اس فیصلے کا دفاع کریں گے۔”بعد ازاں عدالت نے بلدیاتی انتخابات اور سی ڈی اے کی تحلیل سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا فیصلہ معطل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
