Friday, November 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزستائیسویں ترمیم میں چندلوگوں کومزیدمضبوط کرکے مسلط کردیاگیا،لطیف کھوسہ

ستائیسویں ترمیم میں چندلوگوں کومزیدمضبوط کرکے مسلط کردیاگیا،لطیف کھوسہ

اسلام آباد(سب نیوز) پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم میں عدلیہ کو کمزور کیا گیا، جبکہ 27ویں ترمیم کے ذریعے چند افراد کو مزید مضبوط کر کے قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ کر فیصلے مسلط نہیں کیے جا سکتے، عوام اب جاگ چکی ہے اور جلد سب کا احتساب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین توڑنے والوں کی سزا آئین میں واضح طور پر درج ہے اور وہ آج بھی برقرار ہے۔رہنما نے الزام عائد کیا کہ لائٹس بند کر کے پارلیمنٹیرینز کو اغوا کر کے ترامیم منظور کرائی جا رہی ہیں، جو جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دین میں ایسی قانون سازی کی اجازت نہیں، حتیٰ کہ خلفائے راشدین کے ادوار میں بھی کسی کو ایسی استثنیٰ حاصل نہیں تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔