اسلام آباد (سب نیوز )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا۔جے یو آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر احمد خان کو پارٹی سے خارج کیا گیا ہے۔
جے یو آئی کا کہنا ہیکہ احمد خان فوری طور پر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوجائیں، احمد خان نے استعفی نہ دیا تو نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے۔خیال رہیکہ سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی ہے۔ 64 ارکان نے ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دیا جب کہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہ آیا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ بعد ازاں سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے مستعفی ہونیکا اعلان کردیا۔
