اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ میں افسران و ملازمین کو سیٹوں سے ہٹانے کا معاملہ ،سی ڈی اے کے شعبہ ایچ آر ڈی نے مزید 20 افسران کو سیٹوں سے ہٹا دیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق ہٹائے جانے والوں میں گریڈ 19 کا ایک گریڈ 18 کے پانچ اور 17 کا افسر شامل ہے۔13 دیگر افسران کو بھی عہدوں سے ہٹایا گیا ، سات افسران کو ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔13 افسران کو معطل کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔دو روز قبل بھی 85 افسران کو انکے عہدوں سے ہٹانے کے احکامات جاری ہوئے تھے ۔شعبہ ایچ آر ڈی ون نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

