Thursday, November 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزفخر ہے کہ اس ملک کو ایسے وزیراعظم ملے جو خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں: ایمل ولی خان

فخر ہے کہ اس ملک کو ایسے وزیراعظم ملے جو خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں: ایمل ولی خان

پشاور(آئی پی ایس )عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ فخر ہے کہ اس ملک کو ایسے وزیراعظم ملے جو خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب سے بالا کسی کو نہیں ہونا چاہیے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ ترمیم سے متعلق پارلیمان میں جائیں گے تو مکمل تفصیلات سامنے آئیں گی۔ واضح رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز بنیادی مسودے کی منظوری دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔