Friday, November 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل کے لیے تیاریاں تیز

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل کے لیے تیاریاں تیز

اسلام آباد(سب نیوز)
آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں تیاریاں تیز ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کی تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور سے ریکارڈ روم کو پرانی ہائیکورٹ بلڈنگ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد کو ریکارڈ کی منتقلی کے لیے سپروائزر مقرر کردیا ہے، جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار نے اس حوالے سے باقاعدہ آفس آرڈر بھی جاری کیا ہے۔

آفس آرڈر کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد پرانی بلڈنگ میں ریکارڈ روم کے امور دیکھیں گے، جن میں ریکارڈ کی ترتیب اور منظم کرنے سے متعلق معاملات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کی تشکیل کے تناظر میں فیڈرل شریعت کورٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور پر منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔