Thursday, November 13, 2025
ہومتازہ ترینزہران ممدانی نے پاکستانی خاتون کو اپنی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا

زہران ممدانی نے پاکستانی خاتون کو اپنی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی شہر نیویارک کے پہلے مسلم میئر زہران ممدانی نے پاکستانی نژاد ماہر قانون لینہ ملیحہ خان کو اپنی عبوری ٹیم کی شریک سربراہ مقرر کیا ہے۔34 سالہ زہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو عہدہ سنبھالیں گے اور وہ نیویارک شہر کی تاریخ میں پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر ہوں گے۔نیویارک امریکہ کا سب سے بڑا شہر ہے جس کا سالانہ بجٹ تقریبا 116 ارب ڈالر ہے اور دنیا بھر میں اس کے انتظامی فیصلے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔36 سالہ لینہ ملیحہ خان، جو سابق امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی چیئرپرسن رہ چکی ہیں، 3 تجربہ کار نیویارک سٹی ہال حکام کے ساتھ اس عبوری ٹیم کی قیادت کریں گی۔

اپنے بیان میں لینہ خان نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایک ایسا شہر تعمیر کیا جائے جہاں محنت کش طبقہ بھی بآسانی زندگی گزار سکے۔انہوں نے کہا کہ زہران ممدانی کے ساتھ مل کر ایسی ٹیم تشکیل دینا ان کے لیے اعزاز ہے جو اس وژن کو حقیقت میں بدل سکے اور ڈیموکریٹک طرز حکمرانی کے لیے ایک نیا نمونہ قائم کرے۔لینہ خان نے صدر جو بائیڈن کے دور میں ایف ٹی سی کی سربراہی کے دوران اینٹی ٹرسٹ اور صارفین کے حقوق کے ایجنڈے میں نمایاں کردار ادا کیا۔انہوں نے بڑی کمپنیوں کے انضمام پر سخت نگرانی اور ایسے کاروباری حربوں کے خلاف کارروائی کی جو صارفین کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ان کی پالیسیوں کو ترقی پسند حلقوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، تاہم بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے ایمازون اور گوگل کے خلاف ان کے جارحانہ مقف نے سیلیکن ویلی میں کچھ تنا بھی پیدا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔