جڑانوالہ(آئی پی ایس )این اے 96 جڑانوالہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بڑی حمایت مل گئی، پاکستان پیپلز پارٹی نے حمایت کا اعلان کر دیا۔این اے 96سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال چوہدری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، پیپلز پارٹی کے رائے شاہجہان کھرل ، رائے وقاص اسلم نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے طلال چوہدری کی موجودگی میں مکمل حمایت کا اعلان کر دیا، طلال چوہدری کی جانب سے حمایت کا خیر مقدم کیا گیا۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حمایت کرنے پر پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، 23 نومبر کو شیر کی فتح ہوگی خوشحالی و ترقی کی فتح ہوگی ، مسلم لیگ کا دور عوامی دور ہے۔
