چین ہمیشہ سے اولمپک جذبے کا پختہ عمل درآمد کرنے والا ملک رہا ہے، شی جن پھنگ
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ سے گوانگ چو شہر میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی صدرکرسٹی کوونٹری اور تا حیات اعزازی صدر تھامس باخ نے ملاقات کی جو چین کی پندرہویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں ۔اتوار کے ر وز
شی جن پھنگ نے کہا کہ اولمپک کا جذبہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے وژن سے انتہائی مطابقت رکھتا ہے۔ چین ہمیشہ سے اولمپک جذبے کا پختہ عمل درآمد کرنے والا، محافظ اور مبلغ رہاہے۔ چین بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ اعلی سطحی تعاون کو مسلسل گہرا کرنے، کھیلوں کے طاقتور ملک کی تعمیر اور اولمپک کھیلوں کی ترقی کو مربوط انداز میں آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے، تاکہ کھیلوں کی عالمی حکمرانی میں زیادہ حکمت عملی اور طاقت فراہم کی جا سکے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں زیادہ کردار ادا کیا جا سکے۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ نیشنل گیمز چین کے سب سے بڑے اور سب سے اعلیٰ معیار کے جامع گیمز ہیں اور رواں سال یہ گیمز گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے مشترکہ انتظام سے منعقد ہو رہے ہیں۔ گوانگ ڈونگ -ہانگ کانگ – مکاؤ گریٹر بے ایریا چین کے سب سے زیادہ کھلے اور معاشی طور پر سرگرم علاقوں میں سے ہیں ۔ یقین ہے کہ یہ گیمز نہ صرف نئے دور میں چینی کھیلوں کی ترقی کی نئی کامیابیوں کا مشاہدہ کریں گے بلکہ گریٹر بے ایریا میں چینی طرزِ جدیدیت کے مختلف پہلو بھی پیش کریں گے ۔
کوونٹری اور باخ نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ تعاون کو مسلسل مضبوط کرنے اور اولمپک کھیلوں کی بھرپور ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے منتظر ہیں۔
