بیجنگ (سب نیوز) چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے چین کے شہر گوانگ چو میں 2026 سے 2032 تک کے اولمپک کھیلوں سے متعلق طویل مدتی میڈیا رائٹس کے معاہدے پر دستخط کیے۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی صدرکرسٹی کوونٹری نے دونوں اطراف کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کیے اور 2026 کے میلانو-کورٹینا سرمائی اولمپک کھیلوں کے کوریج لوگو کو بھی مشترکہ طور پر جاری کیا ۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے تا حیات اعزازی صدر تھامس باخ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ تعاون کو جامع طور پر فروغ دے گا، اہم کھیلوں کی کوریج ، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے انتظام جیسے طریقوں کے ذریعے، اولمپک کے جذبے کو چینی روایتی ثقافت کے ساتھ جوڑے گا اور ایک صحت مند چین کی تعمیر اور اولمپک تحریک کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں اپنا حصہ ادا کرتا رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ معاہدے پر دستخط اس بات کی علامت ہے کہ آئندہ دو سرمائی اولمپک کھیلوں اور دو گرمائی اولمپک کھیلوں کے دوران، سی ایم جی باضابطہ طور پر چائنیز مین لینڈ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں نئے دور کا واحد اولمپک نشریاتی ادارہ ہو گا ۔
