Thursday, November 13, 2025
ہومپاکستانڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر پیغام

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر پیغام

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کی فکر و فلسفہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے بیداری اور آزادی کا پیغام ہے اُنہوں نے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے آزادی، خودی اور خوداعتمادی کے جذبے سے منور کیا۔ اقبالؒ کی فکر نے نہ صرف ایک نئی سوچ کو جنم دیا بلکہ تحریکِ آزادیِ ہند میں تازہ روح پھونکی جس کے نتیجے میں ایک خودمختار اسلامی ریاست، پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان اقبالؒ کے اس خواب کی پاسبان ہے جو ایک خوددار، باوقار اور ترقی یافتہ قوم کی تعبیر ہے۔انہوں نے کہا کہ اقبالؒ نے جمہوری شعور اور اجتماعی بیداری کا درس دیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے نوجوانوں کو قوم کا حقیقی معمار قرار دیتے ہوئے انہیں علم، کردار اور عمل کے امتزاج سے اپنی تقدیر خود سنوارنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ بطورِ قوم ہمیں اقبالؒ کے افکار و تعلیمات کو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگیوں میں اپنانا چاہیے تاکہ پاکستان کو ترقی وخوشحالی اور وقار کی نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔

سیدال خان نے مزید کہا کہ اقبالؒ کا فلسفہ خودی ہمیں خود اعتمادی، محنت اور ایمان کی بنیاد پر ایک روشن اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کا درس دیتا ہے۔


روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔