Thursday, November 13, 2025
ہومپاکستاننوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ

نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کا تصورِ خودی امتِ مسلمہ کے لیے بیداری اور خودشناسی کا پیغام ہے،

علامہ اقبالؒ کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی اور خودی کی نئی روح پھونکی،

علامہ اقبالؒ کے افکار پوری امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں،

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے،

مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کا پیغام ایمان، اتحاد، عمل اور اجتماعی ذمہ داری کا درس دیتا ہے،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی عوام کے شعور، اتحاد اور محنت سے وابستہ ہے،

علامہ اقبالؒ کے افکار اور اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ گامزن کیا جا سکتا ہے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔