Thursday, November 13, 2025
ہومتازہ ترینمعروف کاروباری شخصیت عبدالخالق لک انوسٹر فورم کے جنرل سیکرٹری نامزد

معروف کاروباری شخصیت عبدالخالق لک انوسٹر فورم کے جنرل سیکرٹری نامزد


جدہ (خالد نواز چیمہ) جدہ کی معروف کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیت حافظ گروپ کے سربراہ عبد الخالق لک کو متفقہ طور پر پاکستان انوسٹر فورم کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے۔

عبدالخالق لک، جو پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات کے بھرپور حامی ہیں، نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ فورم کی مزید کامیابی اور انوسٹر فورم کے تجارتی مفادات کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

عبدالخالق لک اپنی ملنساری، خدمتِ خلق کے جذبے اور شرافتِ کردار کی وجہ سے کمیونٹی میں خاص مقام رکھتے ہیں، اور ان کی نامزدگی انوسٹر فورم کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔