Thursday, November 13, 2025
ہوماسلام آباداسلام آباد، جی الیون سیکٹر سے سرکاری افسر کی گاڑی چوری

اسلام آباد، جی الیون سیکٹر سے سرکاری افسر کی گاڑی چوری

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی الیون میں سرکاری افسر کے گھر سے گاڑی چوری کی واردات پیش آگئی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

پولیس کے مطابق چوری کی یہ واردات صبح 7 بجے کے قریب پیش آئی، جب نامعلوم چور گھر کے گیراج میں کھڑی گاڑی لے اڑے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ گھر سوئی نادرن گیس کے ایک افسر کا ہے، جنہوں نے واقعے کی رپورٹ درج کرانے کے لیے تھانہ رمنا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔