دبئی(آئی پی ایس )ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ معاملے کو حل کرنے میں آئی سی سی کے سینئر عہدیدار ملوث ہیں، امید ہے کہ یہ معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے حل ہوجائے گا۔دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ آئی سی سی یا کسی اور کی جانب سیکوئی سنگین اقدام اٹھانے سے پہلے ہی یہ معاملہ باہمی طور پر حل ہوجائیگا، دونوں سائیڈز معاملے کو جلد حل کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمارا پورا ملک اور بی سی سی آئی ایشیاکپ ٹرافی کا انتظار کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ایجنڈے میں ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ نہیں تھا، آئی سی سی کے تعاون سے چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ الگ سے ملاقات کی جس میں آئی سی سی کا سینئر عہدیدار بھی موجود تھا۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ دونوں سائیڈز کیدرمیان برف پگھلنے لگی ہیاور مختلف آپشنز کو دیکھا جارہا ہے، اگر چیزیں اچھی سمت میں جاتی رہیں تو آنے والے دنوں میں معاملہ حل ہوجائیگا۔
