Thursday, November 13, 2025
ہومکامرسچین کے کھلے پن کے دروازے دن بدن وسیع تر ہوتے جا رہے ہیں ، چینی وزارت تجارت

چین کے کھلے پن کے دروازے دن بدن وسیع تر ہوتے جا رہے ہیں ، چینی وزارت تجارت

بیجنگ : چینی وزارت تجارت کی معمول کی پریس بریفنگ میں، ترجمان نے بتایا کہ وزارت تجارت “مشترکہ وسیع مارکیٹ۔ چینی برآمدات” سیریز کے نئے پروگراموں کا آغاز کرے گی۔

ہر سال دس اہم موضوعات کے تحت سو سے زائد تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ترجمان حہ یا دونگ نے بتایا کہ “مشترکہ وسیع مارکیٹ۔ چینی برآمدات” سیریز تقریبات کا انعقاد اس بات کا واضح اظہار ہے کہ چین کی وسیع مارکیٹ کے مواقع ہمیشہ موجود ہیں،

دنیا کے لیے چین کے کھلے پن کے دروازے دن بدن وسیع تر ہوتے جا رہے ہیں۔ چین دنیا کے تمام ممالک کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ ہاتھ ملا کر مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور مشترکہ ترقی کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔