اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی ہونے کے باعث سینیٹ میں ستائیسویں آئینی ترمیم آج پیش نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، ترمیمی بل کو اب پیر یا منگل کے روز سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پیش کیے جانے کے روز سینیٹرز کے اعزاز میں خصوصی ناشتہ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
