Thursday, November 13, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی

پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی

اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی۔

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی سکیورٹی نے وارنٹ وصول کیے، پولیس ٹیم سہیل آفریدی اور جنید اکبر سے متعلق معلوم کرکے واپس چلی گئی۔

ذرائع کے پی ہاؤس کے مطابق وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا کر پولیس واپس روانہ ہوگئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر 26 نومبر سے متعلق تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا کوئی رہنما کے پی ہاؤس میں موجود نہیں تھا، انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔