اسلام آباد (سب نیوز) سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین و سابق ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر لیا گیا ۔
صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد D12 بائی پاس سے وفاقی پولیس نے گرفتار کیا گیا۔
صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ انکے بھائی قائمقام چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا بھی تھے۔
صاحبزادہ حسن رضا نے ٹیلی فونک رابطہ میں گرفتاری کی تصدیق کردی۔
صاحبزادہ حسن رضا کے مطابق پشاور سے فیصل آباد آرہے تھے کہ اسلام آباد بائی پاس پر پولیس نے گرفتار کیا۔
قائمقام چئیرمین نے بتایا کہ صرف صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کیا گیا جبکہ ہمیں نہیں روکا گیا۔
صاحبزادہ حامد رضا کو آج کسی بھی وقت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد میں پیش کیا جاسکتا ہے۔
