Friday, November 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزسی ڈی اے کے پارلیمنٹ میں تعینات سٹاف کو نکالنے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،ترجمان قومی اسمبلی

سی ڈی اے کے پارلیمنٹ میں تعینات سٹاف کو نکالنے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے کے پارلیمنٹ میں تعینات سٹاف کو نکالنے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سی ڈی اے کا صرف جنیٹوریل سٹاف پارلیمنٹ سے نکالا گیا ہے،سی ڈی کے باقی افسران اور عملہ پارلیمنٹ ہا ئوس میں تعینات رہے گا،جنیٹوریل سٹاف کی اکثریت پارلیمنٹ ہا ئوس سے غیر حاضر رہتی تھی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معاملہ فنانس کمیٹی کو بھجوایا،فنانس کمیٹی نے سی ڈی اے جینیٹوریل سٹاف کو ہٹا کر اوپن ٹینڈر کرنے کا فیصلہ کیا،فنانس کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے۔فنانس کمیٹی کا فیصلہ متفقہ تھا،اوپن ٹینڈر میں 13 فرموں نے حصہ لیا،ٹینڈر میں کامیاب ہونے والی فرم دیگر سرکاری اداروں میں بھی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔نئے طریقہ کار سے سالانہ 100 ملین روپے کی بچت ممکن ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔